اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے 25 کروڑ روپے کی حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے والی فیڈریشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا دشوار ہے، پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ درکار ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنا ہے، ایشین گیمز کے علاوہ کوالیفائی کرنے کی صورت میں ورلڈکپ میں بھی ٹیم نے شرکت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اولمپک کوالیفائرز میں شرکت بھی شیڈول میں شامل ہے، قومی ٹیم کے دعوت نامے، جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں کے ایونٹس اس کے علاوہ ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان ایونٹس کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے ایک سال میں درکار ہیں، پی ایچ ایف کو ایک سال کے لیے مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی اہلیت ثابت نہ کر سکی تو اسے پھر حکومت کی جانب دیکھنا ہوگا، کثیر رقم درکار ہونے کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن مشکلات میں پھنس گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے