اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی ایتھلیٹکس کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ دونوں کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان مردوں اور خواتین کے ایونٹس کی میزبانی کرے گا، جو بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ کمیونٹی میں اپنی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرے گا، ورلڈ ماسٹرز چیمپئن شپ ’گرینڈ پری‘ کے نامور بینر تلے منعقد کی جائے گی، جو کہ فروری 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والا عالمی میلہ بن جائے گی۔

دونوں میگا ایونٹس میں ساتوں براعظموں سے 500 سے زائد ویٹ لفٹرز کی شرکت متوقع ہے، ماہرین کے مطابق یہ بین الاقوامی اجتماع نہ صرف کھیلوں کی منزل کے طور پر پاکستان کی پروفائل کو  بڑھاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر ہونے والے ایونٹس کی میزبانی کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اس بڑی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے انتہائی فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’عالمی اور ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ دونوں کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، یہ ماسٹرز مقابلوں میں ہماری مسلسل کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔

ارشد خان نے بتایا کہ یہ پاکستان کی مسلح افواج نے جس بہادری اور جواں مردی کیساتھ حالیہ پاک بھارت جنگ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ویٹ لفٹنگ کا یہ انٹرنیشنل ایونٹ ہم معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص سے منسوب کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ باڈی کا پانچ رکنی وفد وینیوز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 9 سے 12 ستمبر کو اسلام آباد آ رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے