اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی، ایشیا کپ میں بھی بہتر پرفارم کریگی: چیئرمین پی سی بی

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین و وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور ایشیا کپ میں بھی بہتر پرفارم کرے گی۔

صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، میری سپورٹرز سے اپیل ہے کہ ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ غنی کلب لاہور میں جس طرح کرکٹ کو فروع دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، یہ کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں اور اس طرح کے مزید کلب بننے چاہئیں۔

چیئرمین پی سی بی  کاکرکٹ میں بھارت کے رویے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں گے۔

محسن نقوی نے دوران گفتگو ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کسی کھلاڑی کوٹیم میں شامل کرنے میں کوئی کردار نہیں بلکہ سلیکٹرز کئی کئی گھنٹے بحث کر کے ٹیم بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام میسر بہتر کھلاڑیوں کو مواقع دیں، بھارت کے خلاف میچ میں ہمارے کھلاڑی اپنی پوری جان لڑائیں گے، نتیجہ اللہ کے حوالے ہے مگر ٹیم کو سپورٹ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے