اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تربیلا ڈیم سو فیصد بھر گیا، منگلا میں 36 فیصد گنجائش باقی

21 Aug 2025
21 Aug 2025

(لاہور نیوز) مون سون کی بارشوں کے نئے سپیل کے دوران بڑے ڈیموں کے متعلق اہم خبر آ گئی۔

تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 74 فیصد بھر چکا ہے جبکہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، کہاں کہاں سیلابی صورتحال ہے، اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 74 فیصد بھر چکا ہے، عوام الناس سے التماس ہے کہ ان ڈیمز کی جھیلوں کے قریب جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عرفان کاٹھیا  نے کہا دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، ہنگامی انخلا  کی  وارننگ آنے کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، شہری دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں، سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے اطراف  سیر و تفریح سے گریز کریں، بچوں کو دریاؤں ندی نالوں کے قریب ہرگز مت جانے دیں۔

ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن  پر رابطہ کریں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پی ڈی ایم اے پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے