اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں 44 فیصد عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں 44 فیصد عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم  نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قانون میں تین ماہ تک حراست میں رکھنے کی شق جمہوریت پر ایک اور شب خون ہے، جس کی جماعت اسلامی سخت مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست، معیشت اور معاشرت کو اگر دین کے تابع کر دیا جائے تو ہی معاشرے میں حقیقی بہتری آ سکتی ہے، اگر عدلیہ عوام کو انصاف نہ دے سکے تو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی محض دعوے بن کر رہ جاتے ہیں۔

کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم  نے میئر کراچی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک پولنگ سٹیشن نہ جیتنے والوں میں کراچی کی تمام نشستیں بانٹ دی گئیں اور اب جعلی میئر کو شہر کی تباہی کا جواب دینا پڑے گا، کراچی ڈوبنے کی سیدھی ذمہ داری میئر پر عائد ہوتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ تباہی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر کے پی حکومت مستعدی سے کام کرتی تو نقصان اتنا نہ ہوتا، انہوں  نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو دعوت دی کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے