اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں پر جرمانے کم کرنے کا فیصلہ

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیرقانونی کمرشل تعمیرات پر عائد جرمانے کم کرنے کی تجویز پیش کر دی، ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے نئی کیٹیگریز کا ڈرافٹ تیار کیا گیا۔

مجوزہ نظام کے تحت پانچ مرلہ تک کی غیرقانونی تعمیر پر ایک فیصد اور پانچ مرلہ سے زائد غیرقانونی تعمیرات پر 1.25 فیصد ڈی سی ریٹ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس سے پہلے جرمانے کی کئی مختلف کیٹیگریز تھیں جن میں دس مرلہ اور کنال سے زائد تعمیرات کی الگ الگ کیٹیگری شامل تھی، لیکن ترمیم کے بعد یہ کیٹیگریز ختم کر دی جائیں گی۔

اس نئے نظام کے تحت صرف دو کیٹیگریز پر جرمانے عائد ہوں گے، جس سے غیر قانونی تعمیرات پر جرمانے کا عمل زیادہ آسان اور شفاف ہو گا۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے نہ صرف جرمانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ غیر قانونی تعمیرات کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے ایک واضح اور منصفانہ فریم ورک فراہم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے