20 Aug 2025
(ویب ڈیسک) لیسکو نے اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیزمیٹرز خریدنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
اس سلسلے میں کمپنی نے 3 لاکھ 45 ہزار سنگل فیز سمارٹ میٹر خریدنے کا عمل شروع کر دیا، سمارٹ میٹرز کی خریداری پر لیسکو کو 3سے 4ارب کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت عام سنگل فیز میٹر سے دوگنا ہو گی، اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی وجہ سے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔
مینوفیکچررز کی جانب سے کاغذات جمع ہونے پر سمارٹ میٹر کی قیمت کا تعین ہو گا، قیمت کا تعین ہونے کے بعد لیسکو ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔
لیسکو بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سمارٹ میٹرز خریدے گی۔ قبل ازیں لیسکو نے تھری فیز ،ایل ٹی ٹی او یو سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع کر رکھی ہے۔
