(ویب ڈیسک) ای چالانز کی ادائیگی اورتصحیح کیلئےنظام میں آسانی کردی گئی، شہری اپنے چالانزکی تعداد اورتصاویرفون میں دیکھ سکیں گے۔
سیف سٹیز اتھارٹی حکام کے مطابق اب ای چالانزکی تصحیح و ادائیگی کیلئےای میلزنہیں کرنا پڑیں گی،ای میل کا سسٹم ختم اب وٹس ایپ کےذریعے ای چالانزبھجوائےجائیں گے، شہری اپنے چالانز کی تعداد اورتصاویر فون میں دیکھ سکیں گے۔
حکام نے بتایا کہ وٹس ایپ کےذریعے ہی لنک بھی دیا جائےگا جس سےادائیگی ہوسکے گی، سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر بھی شہری ادائیگی کرسکیں گے۔
شہری ریویو کے لئے بھی درخواست بھجوا سکیں گے، ویب سائٹ پر ای چالانز کےساتھ ریویو کا بٹن شامل کردیا گیا ،ٹیکنیکل ٹیم موقع پرہی ای چالان کی تصحیح کرکےختم کردے گی۔
پہلےای میل کےذریعے ای چالانز بھجوائے جاتےہیں ،اب شہری کی سہولت کیلئےایکسائز کے ڈیٹا میں موجود نمبرپرتمام چالانزبھجوائے جائیں گے۔
