اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں تعطل کی تصدیق

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں تعطل کی تصدیق کر دی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون کی سروسز پر ڈیٹا کنیکٹویٹی کے مسائل کا سامنا ہے، پی ٹی سی ایل اور یوفون کی ٹیمیں خدمات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پوری مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں، تاہم انہوں نے ملک گیر بریک ڈاؤن کی وجہ بیان نہیں کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں شدید بارش کے باعث پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور یوفون سروسز میں بڑی رکاوٹ پیش آئی جس سے ملک بھر میں صارفین متاثر ہوئے جبکہ پی ٹی سی ایل سے ہول سیل میں انٹرنیٹ سروسز خریدنے والے دیگر ٹیلی کام آپریٹرز جاز، زونگ اور ٹیلی نار کے صارفین کو بھی ڈیٹا سروس میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

گلوبل انٹرنیٹ واچ ڈاگ نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس میں پی ٹی سی ایل کو شدید نقصان پہنچا اور ملک کی مجموعی کنیکٹویٹی معمول کے مقابلے میں 20 فیصد کی سطح تک گر گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے