20 Aug 2025
(ویب ڈیسک) انڈر 15 بیس بال ایشیا کپ میں پاکستان کو دوسری شکست ہوگئی ۔
پاکستان کو کوریا نے بیس بال ایشیا کپ میں 24-0 سے شکست دے دی، کوریا نے 3 اننگز میں پاکستان کے خلاف 24 رنز سکور کیے، پاکستانی کھلاڑی ایک بھی رن مکمل نہ کر سکے۔
گروپ سٹیج میں پاکستان کو 3 میں سے 2 میچز میں شکست ہوئی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دی، جبکہ اسے کوریا اور چائنیز تائپے سے شکست ہوئی۔
