اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ، وردیاں پھاڑ دیں

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران آڑھتیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے پیرا فورس پر حملہ کر دیا، راوی روڈ پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

سبزی منڈی بادامی باغ  کے آڑھتیوں نے پیرا فورس پر حملہ کر کے انہیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور وردیاں پھاڑ ڈالیں، پیرا فورس نے 4 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

تھانہ راوی روڈ میں درج مقدمہ میں تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق منڈی میں وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم تھیں، تجاوزات کیخلاف کارروائی پر حملہ کیا گیا تاہم مقامی افراد نے انکی جان چھڑوائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے