15 Aug 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں پولیو وائرس کا سیوریج کے پانی میں سراغ لگا ہے جس سے یہ تصدیق ہوئی کہ وائرس شہر میں موجود ہے، اسی وجہ سے شہر کے کم سن بچوں کی زندگیاں بدستور خطرے میں ہیں۔
سیوریج میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی کے سیوریج میں ہوئی ہے، ان دونوں جگہروں پر گھروں سے آنے والے پانی کے نمونوں میں پولیو کا وائرس پایا گیا ہے۔
اس سلسے میں قومی ادارہ صحت نے لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی کی ایک بار پھر تصدیق کر دی، پولیو وائرس لاہور میں ڈیڑھ برس سے موجود پایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شہر لاہور میں بچوں کو وائرس کی تباہ کاری سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کیمپینیں تسلسل کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔
