اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مری میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سیاحتی شہر مری میں قدرتی خوبصورتی کے تحفظ اور تزئین و آرائش کیلئے "مری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی" قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی پی ایچ اے پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا، پی ایچ اے کے قیام کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی جائے گی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پی ایچ اے کے قیام سے مقامی سطح پر گرین ایریاز کو بڑھایا جائے گا، مقامی جنگلات کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔

شہریوں، سیاحوں کیلئے نمائش سمیت تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اشتہارات، سائن بورڈز اور گرین ایریاز کے ذریعے ریونیو جنریشن ماڈل تشکیل دیا جائے گا۔

مری پی ایچ اے کیلئے افسران اور عملہ کی تعیناتی کی جائے گی، منصوبے سے مری کی مقامی آبادی اور سیاح مستفید ہو سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے گا، پی ایچ اے ایجنسیوں کا جال بہت جلد صوبہ بھر میں پھیلانے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے