اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکمران تعصبات پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں، فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا، لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں،حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں مگر جماعت اسلامی تعصبات کے بت پاش پاش کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا نومبر کو لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، حکمران تعصب پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے