اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ "واہگہ ہیریٹیج کوریڈور" کی تعمیر مکمل

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ "واہگہ ہیریٹیج کوریڈور" کی تعمیر مکمل ہو گئی

قائد اعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر (زیرو لائن) تک، تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ،13 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر اب تک 28 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں،لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک کو اطراف سے وسیع کیا جا رہا ہے، دو رویہ ٹورزم شاہراہ 68 فٹ چوڑی ہے جس کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی سروس روڈز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔

22 کلومیٹر سے زائد طویل آر سی سی ڈرینیج سسٹم، 10 کلومیٹر آرائشی دیوار کی تعمیر کے علاوہ جدید سولر سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں، جنوری میں شروع ہونے والا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ٹریفک میں روانی کے ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل سے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔لاکھوں لوگ روزانہ واہگہ ہیریٹیج کوریڈور استعمال کرتے ہیں۔

بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آمد پر  پاکستانی ثقافت، سیاحت اور خوب صورتی کے منفرد رنگ نظر آئیں گے۔

شہری سفر کے دوران قوی ہیروز کے پورٹریٹس اور روشنیوں سے مزین خوب صورت رنگ دیکھ سکیں گے، شاہراہ کی تعمیر اور نئے سیوریج نظام کی تنصیب سے اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے