10 Aug 2025
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف میڈیا سیل پنجاب کے ہیڈ شایان بشیر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
شایان بشیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کیے، جس پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
