شہرکی خبریں
باقی صوبے پیچھے رہ گئے، پنجاب میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی
10 Aug 2025
10 Aug 2025
(لاہور نیوز) کس صوبے میں گدھوں کی تعداد کتنی ہے؟ حکومتی زراعت شماری رپورٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں، گدھوں کی تعداد بڑھنے سے پنجاب دیگر صوبوں سے بازی لے گیا، ادارہ زراعت شماری رپورٹ کے مطابق 2024 میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ تھی۔
رپورٹ ادارہ شماریات کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سے آگے جبکہ سندھ دوسرے اور خیبرپختون خواہ میں تیسرے نمبر پرگدھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ81 ہزار، خیبرپختون خواہ میں 7 لاکھ82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار ہو چکی ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
