اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کی بات کو سمجھا اور ایکشن لیا ہے: ایس ایم تنویر

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہورنیوز) ایف پی سی سی آئی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کی بات کو سمجھا اور ایکشن لیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ایف پی سی سی آئی کےعہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنےملک کی معیشت کوکھڑا کرنا ہے،ہم سب نےبہت اچھے طریقےسےبزنس کمیونٹی کا کیس لڑا، فیلڈ مارشل سے دو سے ڈھائی گھنٹےملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل کو ہم نے بزنس کمیونٹی کےمسائل بارےآگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میاں ابوذرشاد، گوہر اعجاز کا فون آیا اور فیلڈ مارشل سے میٹنگ پر جانے کو کہا، بزنس لیڈرشپ نے تاجر برادری کے لیے بھرپور جنگ کی، 26 جون سے لے کر اب تک مکمل طور پرتاجر برادری کے مطالبات کے لیے حالت جنگ میں رہے۔

پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی تاجر کی گرفتاری کے لیے متعلقہ چیمبر صدر سے دستخط کروانا لازم ہونا ایک بڑی کامیابی ہے، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کوعزت دی، جنگ جیتنے پر فیلڈ مارشل کوسلیوٹ اورخراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن ہوا، اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل کولمبی زندگی دے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ بھارت پراس وقت50 فیصد ٹیرف لگ چکا ہے، اس سےبڑا موقع پاکستان کو نہیں ملے گا، حکومت سےاپیل کرتے ہیں بجلی کی قیمت اورشرح سود کم کی جائے، ہم ایشین ٹائیگر بن سکتے ہیں، پوری بزنس کمیونٹی فیلڈ مارشل کی شکرگزار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بزنس کمیونٹی کا مسئلہ آئے گا، ہم سب ساتھ کھڑے ہوں گے، بزنس کمیونٹی کا آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، فیلڈ مارشل نے کہا دوسال سے تاجر برادری کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، فیلڈ مارشل نے ہماری بات کوسمجھا اوراس پرایکشن لیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے