اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس نے 24 گھنٹوں میں درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مظفرگڑھ میں یہ افسوسناک واقعہ گونگی بہری لڑکی کے ساتھ پیش آیا، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے، ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہو گا، پولیس نے فوری دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ کیس کی شفاف اور تیز رفتار پیروی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے