07 Aug 2025
(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں اکبر چوک پل سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کے گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق پل سے گرنے والا شخص محمد افضل بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 50 سالہ ب یوی عابدہ بانو پہلے ہی حادثہ کے وقت موقع پر دم توڑ گئی تھی۔
واضح رہے کہ اکبر چوک پل پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پل سے نیچے گر گئے تھے تاہم زخمی شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری یا کسی گاڑی کی ٹکر کا نتیجہ ہو سکتا ہے، مزید تحقیق جاری ہے، قانونی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
