07 Aug 2025
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ سے 12 زرافوں کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی، زرافوں کو ڈائریکٹ لانے کیلئے ایئر لائن سے بات چیت جاری ہے۔
ڈائریکٹر زو مدثر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر زرافوں کو 15 دن سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھ کر جائزہ لیا جائے گا، 12 زرافوں میں سے 9 سفاری زو اور 3 کو چڑیا گھر لاہور منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے، اس سے پہلے 2018ء میں چڑیا گھر کیلئے 3 زرافے جنوبی افریقہ سے ہی منگوائے گئے تھے۔
مدثر حسن نے کہا کہ سفاری زو کیلئے دیگر بڑے جانور اور ہاتھی منگوانے کے کیسز کی پیروی بھی کی جا رہی ہے۔
