اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں مون سون بارشوں نے پارکوں کی حالت بگاڑ دی

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(لاہور نیوز) شہر میں مون سون بارشوں نے پارکوں کی حالت بگاڑ دی، پارکس میں کیچڑ اور مچھروں کا خطرہ بڑھ گیا۔

مون سون بارشوں  نے شہر بھر میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی حالت خراب کر دی ہے اور خاص طور پر چائنہ سکیم کے پارکس میں بارش کے پانی اور کیچڑ  نے مقامی رہائشیوں کیلئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

ان پارکس اور گرین بیلٹس کے اطراف گندے پانی کے جوہڑ بننے سے مچھروں کی افزائش کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورتحال مزید بدتر ہو گئی ہے، انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شکایات کے باوجود متعلقہ حکام  نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، تو یہ گندہ پانی مختلف پارکوں میں جمع ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف پارکوں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ علاقے میں مچھروں کی افزائش بھی بڑھ جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارکوں کے اطراف کی صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں، جو کہ صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے