07 Aug 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن فورس کا شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈولفن فورس نے کارروائی کرکے ملت پارک کے علاقے میں پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن میں ملزم کو حراست میں لیا، ملزم کے قبضے سے 38 سے زائد پتنگیں، ڈور کی چرخی، پنہ برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو کارٹن میں چھپا رکھا تھا، ملزم مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم ثاقب کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا۔
