06 Aug 2025
(ویب ڈیسک) ناروے کپ کے دوران پاکستان کی مسلم ہینڈ کی ٹیم کا ایک فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں غائب ہوگیا۔
ترجمان مسلم ہینڈز فٹبال ٹیم کے مطابق فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے جو ناروے کپ کے پہلے ہی روز اوسلو میں غائب ہوگئے تھے۔ترجمان مسلم ہینڈز کا بتانا ہے کہ فٹبالر امان اللہ ایونٹ کی استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے حتیٰ کہ اب مسلم ہینڈز کی ٹیم وطن واپس آچکی ہے۔
ترجمان کے مطابق امان اللہ کا پاسپورٹ ناروے میں پاکستانی سفارتخانہ میں جمع کرادیا ہے اور ناروے پولیس سمیت پاکستانی سفارتخانہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
