05 Aug 2025
(لاہور نیوز) ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو میچز جیت لیے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے پاناما اور چلی کو شکست دی ۔ قازقستان کیخلاف میچ قومی ٹیم ہار گئی ۔ ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں پاکستان نے کل 8 میچز کھیلنے ہیں۔
لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں 55 ممالک کے سکولز حصہ لے رہے ہیں ،سب سے زیادہ پوائنٹس سکور کرنے والی ٹیم ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ کی فاتح قرار پائے گئی۔
ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں کھیلی جارہی ہے۔
