اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی جو کھیلوں کی دنیا کا ایک بڑا اعزاز ہے۔

 ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان مینز اینڈ ویمینز ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ ماسٹرز ایونٹ کو " گرینڈ پرکس" کا نام دیا گیا ہے۔ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں سجے گا، میگا ایونٹ میں ساتوں براعظم سے  500 سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔

پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے بتایا کہ دونوں میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، میزبانی ملنا ماسٹرز مقابلوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر میں ہونے والی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کیے تھے۔ارشد خان نے کہا کہ آپریشن " بنیان المرصوص " کی کامیابی کو پوری دنیا میں سراہا گیا، پاک فوج کے ناقابل تسخیر دفاع کے باعث دنیا کا اعتماد پاکستان پر بڑھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے