اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 سیریز: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز)عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی، پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔

قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

آئرلینڈ روانگی سے قبل نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ پر 4 روزہ حتمی کیمپ میں قومی سکواڈ کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔

آئرلینڈ جانے والا 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے