اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کی ڈلیوری کا کنٹریکٹ ختم

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کی ڈلیوری سے متعلق موجودہ کنٹریکٹ ختم کر دیا۔

حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ کے ساتھ ڈلیوری کا تین سالہ معاہدہ فروری میں ختم ہو چکا تھا، جسے ڈی جی ایکسائز کی جانب سے پانچ ماہ کیلئے عارضی طور پر بڑھایا گیا تھا، یہ توسیع شدہ معاہدہ بھی گزشتہ ہفتے اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران 60 لاکھ سے زائد کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس شہریوں کو فراہم کی گئیں، ابتدائی طور پر کم لاگت کے باعث پرائیویٹ کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کرکے پاکستان جی پی او کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

حکام کے مطابق نئے کنٹریکٹ میں قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع ہے، جلد ہی نئے معاہدے کیلئے ایس او پیز مکمل کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد ڈلیوری کا عمل دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے