اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بکر منڈی پر چھاپہ، 10 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے رات گئے ٹیموں کے ہمراہ بکر منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلوگرام زائد المیعاد اور مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔

برآمد شدہ گوشت تلف کر دیا گیا، جبکہ چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بکر منڈی میں قائم ایک کولڈ سٹور میں ایکسپائر گوشت ذخیرہ کیا گیا تھا، جہاں کا درجہ حرارت مقررہ حد کے مطابق نہیں تھا، گوشت کی رنگت نیلی اور کالی ہو چکی تھی اور کولڈ سٹور میں شدید تعفن، حشرات اور جانوروں کی بھرمار پائی گئی، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی اس مقام پر دیکھنے میں آئے۔

عاصم جاوید نے انکشاف کیا کہ یہ گوشت بیمار اور مردہ جانوروں سے تیار کیا جا رہا تھا، جنہیں نواحی علاقوں سے لا کر اس سٹور میں رکھا جاتا تھا، یہ ناقص اور غیر معیاری گوشت لاہور شہر کے مختلف ہوٹلز کو سپلائی کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام تر گوشت تلف کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس گھناؤنے دھندے میں ملوث جعلسازوں کے گروہ کی مکمل تفصیلات فراہم کریں، غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف قانون سازی میں ترامیم کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اشتراک کیا جا رہا ہے۔

عاصم جاوید نے واضح کیا کہ خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، شہریوں سے اپیل ہے کہ خوراک کے چناؤ میں احتیاط برتیں اور غذائیت سے بھرپور اشیا کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے