اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا: شعیب ملک

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک بار پھر اپنے کرکٹ کے جذبے اور عزم کو دہراتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے اپنی فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت پر زور دیا ہے۔

شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں بھرپور نیند لیتا ہوں، صحت مند غذا کا استعمال کرتا ہوں، مجھے اب بھی گراؤنڈ میں واپس آ کر کھیلنے کا لطف آتا ہے اور میں اپنی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، یہی میری فٹنس کا راز ہے۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر 43 سالہ کرکٹر نے بےباک انداز میں کہا کہ میں کرکٹ تب تک کھیلوں گا جب تک میں وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں۔

شعیب ملک کے اس بیان نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر ان کے جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے، تجربہ، فٹنس اور مستقل مزاجی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شعیب ملک اس وقت بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے