اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت نے پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستان چیمپیئنز کی فائنل تک رسائی کی راہ بظاہر ہموار ہو گئی ہے، تاہم منتظمین کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں نہیں اترے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے نا صرف کھلاڑیوں کی حمایت شامل ہے بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے سپانسر  ایز مائی ٹرپ  نے بھی پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دہشتگردی اور کھیل کو ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے، پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو فروغ دینے والے کسی ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی بھارتی عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑی ہے۔

بھارت کے اس فیصلے کو سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون کی حمایت بھی حاصل ہے، جنہوں نے پہلے ہی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔

بھارت چیمپئنز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی غیر مستقل رہی، وہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شکست کھا چکے ہیں، جب کہ پاکستان سے ان کا گروپ میچ منسوخ ہونے پر ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں فتح نے بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ دلوائی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ٹورنامنٹ منتظمین بھارت کے فیصلے کے بعد پاکستان کو براہِ راست فائنل میں رسائی دیتے ہیں یا کوئی اور متبادل فیصلہ سامنے آتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے