اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر19 والی بال چیمپئن شپ:پاکستان کیخلاف متنازعہ فیصلوں پرمنتظمین کی معذرت

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہورنیوز) عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست کا سبب بننے والے متنازعہ فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے خلاف ریفری نے فیصلہ کن پانچوں سیٹ کے آخری لمحات میں پولینڈ کے حق میں دو متنازعہ فیصلے دیے جو قومی جونیئر ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے۔

 پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ قومی ٹیم کے منیجر نے ایف آئی وی بی کنٹرول کمیٹی کو کیمرے/کمپیوٹر پر مذکورہ فیصلوں کاجائزہ لینے کی درخواست کی، ذمہ داران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی لیکن فیصلہ تبدیل نہیں کیا گیا۔

قومی فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا کہ اصولی طور پر عالمی ایونٹ میں ریویو لینے کے انتظامات ضروری تھے تاہم یہ امر باعث تقویت ہے کہ انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے معاملے کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے،قومی جونیئر کھلاڑیوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، کوچز اور آفیشلز نے بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن انجام دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے