اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا اورنج ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہارمسرت

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کی تعیناتی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنے بیان میں ندا صالح کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، ہم خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ندا صالح جیسی باہمت بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں، ندا صالح کی تعیناتی نہ صرف خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ خواتین کو قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور یہ کامیابی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے