اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے: بھارتی حکومت

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت کھیل نے ایشیا کپ پر تمام تر فیصلوں کا ذمہ دار بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹھہرایا ہے۔

ذرائع بھارتی وزارت کھیل کے مطابق ابھی تک بی سی سی آئی وزارت کھیل کے ماتحت نہیں ہے، نیشنل سپورٹس گورننس بل ابھی پاس نہیں ہوا۔

ذرائع بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ مجوزہ نیشنل سپورٹس بل میں بھارتی بورڈ بھی شامل ہے، بل کے تحت وزارت کھیل بھارتی ٹیم یا ایتھلیٹس کوغیر معمولی حالات میں بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت سے روک سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہو گا۔

شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے بورڈ اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، ورلڈ چیمپئنز لیگ کی طرح ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے