اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیم کی دوسرے روز بھی پریکٹس، پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم نے براوَرڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم لاڈرہل میں مسلسل دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس سیشن مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق مخصوص نیٹ پریکٹس ٹارگٹس دیئے تاکہ کھلاڑی وکٹ، موسم اور باؤنڈری سائز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی طے کر سکیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران بیٹرز نے پاور ہٹنگ پر خاص توجہ دی جبکہ باؤلرز نے ڈیتھ اوورز اور ویری ایشنز پر کام کیا۔

اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سیریز میں بہترین کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو لاڈرہل میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شائقین کرکٹ کو اس ہائی وولٹیج سیریز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے جو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم امتحان بھی تصور کی جا رہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے