اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے دریائے چناب، دریائے جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے، اسی طرح دریائے راوی اور دیگر حساس مقامات پر ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم اور تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عملہ اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنایا جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی یہ لہر 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ موسم کی صورت حال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے