اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ: سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن بولنگ کی اور 16 رنز دے کر  6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

 سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ آف سپنر کی 16 رنز  کے عوض 6 وکٹیں اب تک ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ فیگرز ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بہترین بولنگ فیگرز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے  ایڈورڈز کے نام تھا، جنہوں نے انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف 3 اوورز میں 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کا 75 رنز کا ہدف پاکستان نے با آسانی 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے