اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا ایک اور وعدہ پورا، سرکاری ہسپتالوں میں اینجوپلاسٹی کا آغاز

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں ضلعی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجوپلاسٹی کیلئے کیتھ لیب میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امراض قلب میں مبتلامریضوں کیلئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب کا قیام ہو گا جن میں میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور لیہ شامل ہیں جہاں پر کیتھ لیب قائم ہوں گی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور میں کیتھ لیب قائم ہوں گی، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کی گئیں، ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی ڈپلومہ ہولڈرز ڈاکٹرز تعینات ہوں گے جبکہ امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔

کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی، کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ و کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ موجود ہونگے، وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیوزکیلئےبہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنیکا حکم بھی دیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیتھ لیب بننےسےاینجوپلاسٹی کیلئےمریضوں کوبڑےشہروں کارخ نہیں کرناپڑیگا، ہرضلع میں مرحلہ وارکیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہو گا، ہر مریض کوعلاج کی بہترین سہولتیں گھر کی دہلیزپرمیسر ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے