
29 Jul 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر (مرحوم ) کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا میدان 18 ستمبر 2025 کو سجے گا، اس ضمن میں 6 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے۔