اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عازمین حج سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026ء کیلئے مالی معاملات کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کی پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے میں لی جائے گی، جس کی مالیت تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے، وزارت کے قریبی ذرائع کے مطابق رواں سال اخراجات کی وصولی ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر کی جائے گی، یعنی وہ افراد جو پہلے ادائیگی کریں گے، ان کو ترجیحی بنیادوں پر حج اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ حج سیزن کے لیے اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ پاکستان کو سرکاری اور نجی سکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، آبادی کے موجودہ تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے، سعودی حکومت سے 2 لاکھ 30 ہزار عازمین کا کوٹہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کی سعادت حاصل ہو سکے۔

حکام کے مطابق حج 2026ء کی دوسری قسط کی تفصیلات اور مکمل اخراجات کا اعلان سعودی عرب کی طرف سے حتمی پیکج موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور کی جانب سے رجسٹرڈ عازمین کو جلد آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ وقت پر اپنی ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے