اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے: لیاقت بلوچ

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلام آباد جانے دیا جائے، حکومت اگر گرفتار کرتی ہے تو کر لے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو بلوچستان سے اپنےحقوق کےلیے نکلے تھے، بلوچستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی فون پر بات کی اور کہا کہ وفاق کی سطح پر اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی جائےگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ لانگ مارچ طے شدہ پلان کے مطابق آگے بڑھے گا، ملک میں سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرقانون صہیب بھرت اور سلمان رفیق شریک تھے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور ہدایت الرحمان بلوچ شریک ہوئے تاحال مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی منصورہ سے حق دو بلوچستان مارچ نکالنے کے مطالبے پر تاحال قائم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے