اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق  ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی سمگل کرنے کا منصوبہ رکھتی تھیں، تاہم ریلویز پولیس کی مستعدی نے ان کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

گرفتاری کے بعد دونوں خواتین کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں 2 علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔  ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نارتھ نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے