اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم نے باکسر شاہزیب رند سے کئے حکومتی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

26 Jul 2025
26 Jul 2025

(لاہورنیوز) قومی باکسر شاہزیب رند سے کئے گئے حکومتی وعدوں اور اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا، وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شاہزیب رند سے انعامی اعلانات اور وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر معذرت کر لی اور کہا کہ ہم اس غیر منصفانہ تاخیر پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ک آپ جیسے کھلاڑی ہمارے اصل ہیرو ہیں، ہم آپ کی کامیابیوں کے دل سے قدردان ہیں، آپ نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آپ سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائیگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے مستقبل میں ایسی غلطی نہ دہرائے جانے کی ہدایت بھی کی ہے، ہم اس غیر منصفانہ تاخیر پر شرمندہ ہیں۔

واضح رہے کہ قومی باکسر شاہزیب رند نے مختلف حکومتی عہدیداروں اور شخصیات کی جانب سے وعدے وفا نہ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں شاہزیب رند نے سیاستدانوں کو  بدعنوان  قرار دیا اور کہا تھا کہ وزیراعظم نے میرے لئے 50 لاکھ نقد اور میرے تربیتی پروگرام کے لئے 8 کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کیا تھا۔

شاہزیب رند نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ رقم میں سے ایک پیسہ بھی موصول نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے