اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ازبکستان کو 0۔3 سے ہرا دیا

26 Jul 2025
26 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں جمعہ کو پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں میزبان ازبکستان کو آؤٹ کلاس کیا، پاکستان کی جیت کا سکور 23-25، 18-25 اور 21-25 رہا۔

میچ کے دوران پاکستان کو ناصرف حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کا سامنا رہا بلکہ میزبان ٹیم کے ہوم کراؤڈ کا بھرپور شور بھی سننے کو ملا لیکن پاکستانی پلیئرز نے اعصاب پر بھرپور قابو رکھا اور میچ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے یحییٰ، مہتد علی شاہ، سعود اور اجمل جنید نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ٹیم کے کپتان یحییٰ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 24 پوائنٹس بنائے، سعود نے 10، مہتد اور اجمل جنید نے 9، 9 پوائنٹس سکور کیے۔

پاکستان نے ازبکستان کے اٹیک اور بلاکس میں برتری رکھی، ازبکستان کے 28 اٹیک پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان نے 45 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے 12 بلاک پوائنٹس لیے جبکہ اس کے برعکس ازبک کھلاڑی 5 بلاک پوائنٹس لے سکے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل ترکیہ کے خلاف کھیلے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے