
26 Jul 2025
(لاہور نیوز) کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔
مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر بچی کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا، نامعلوم شخص نے بچی کو کھیتوں میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا مگر بچی جانبر نہ ہو سکی لڑکی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔