اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا خصوصی وفد برطانیہ فلائٹ آپریشنز کی جانچ کیلئے مانچسٹر پہنچ گیا

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا۔

پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

پی آئی اے کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا، ابتدائی طور پر پی آئی اے نے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا پلان تیار کر لیا ہے۔

مانچسٹر کے بعد پی آئی اے کا لندن اور برمنگھم کیلئے پروازوں کو شروع کرنے کا پلان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے