اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔

امتحان میں2لاکھ 54ہزارامیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 65ہزارامیدوارامتحان میں کامیاب رہے۔

رواں سال 88 ہزار 100 امیدوار میٹرک امتحان میں فیل ہوگئے،امیدوارلاہوربورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکیں گے۔

لاہور بورڈ سے حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

ملتان بورڈ

ملتان تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 2 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 91 ہزار 289 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ

اس کے علاوہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار 71 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ 58 ہزار 863 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 70.58 فیصد رہا۔

گوجرنوالہ کے میٹرک امتحانات میں پہلی تین پوزیشنیں 19 طلبہ وطالبات نے حاصل کر کے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا، 19 پوزیشنز میں سے 12 پوزیشنز طالبات نے حاصل کر کے میدان مارلیا جبکہ 7 پوزیشنز پر بوائز نے اپنا قبضہ جمایا۔

کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ کے مطابق 3 امیدواروں شفایت رسول، علیشہ زیب اور فاطمہ شیراز نے 1200 سے میں 1187 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد موہد، محمد عبداللہ نے 1186 نمبر لیکر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن سمیٹی، جبکہ پانچ امیدواروں نے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بہاولپور

بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بہاولپوربورڈ سے میٹرک امتحان میں 90493 امیدواروں میں سے 62860 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 69.46 فیصد رہا، چشتیاں کی طیبہ امین نے 1185 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، ہارون آباد کے عبداللہ رشید 1182 نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ چشتیاں کی علیزہ لیاقت 1181 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے