23 Jul 2025
(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت ٹھیکے پر چلانے کا تجربہ ناکام ہو گیا۔
فیز ون کے دوران ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں سے متعلق ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے، گورنمنٹ پرائمری سکول کے تیسرے فریق عمران رضا نے درخواست دیدی، ادارہ تھرڈ پارٹی کو فروخت کئے جانے کیخلاف پیف کو درخواست جمع کرائی گئی۔
درخواست کے مطابق سکول کو 5 لاکھ روپے میں تھرڈ پارٹی کے حوالے کیا گیا، پیف کی جانب سے سکول 3 فریقین عمران رضا، زبیر منیر اور صنم منیر کے حوالے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دو فریقین نے سکول تیسرے فریق سے پوچھے بغیر فروخت کر دیا، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے درخواست موصول ہونے کے باوجود تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت فیز ون میں ہزاروں سکولوں کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔
