22 Jul 2025
(لاہور نیوز) ڈی ایچ اے لاہور فیز ٹو لالک جان چوک پر ٹریفک حادثہ کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو کے مطابق تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار خاتون زخمی ہو گئی، متوفیہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ورثاء کی تلاش جاری ہے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔
