اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کی تیاریاں

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے لئے قانون کا مسودہ پارلیمنٹ میں آ گیا۔

 سینیٹ میں سوشل میڈیا  ویب سائٹس کو استعمال کرنے والوں  کی کم از کم عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا،  سینیٹ میں پیش کئے گئے قانون کے مسودہ میں سوشل میڈیا ویب سائتس استعمال کرنے کے لئے  کم از کم  عمر 16 سال مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اس قانون کے منظور ہونے کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں سے منظوری ہونے کے بعد یہ مسودہ قانون طریقہ کار کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا، صدر ممالکت کے دستخط ہوتے ہی پاکستان میں  16 سال سے کم عمر کے بچوں کے سوشل پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر پابندی لگ جائے گی اور سوشل پلیٹ فارمز کسی پاکستانی بچے کی عمر   16 سال سے کم ہونے کی صورت میں اسے اپنا اکاؤنٹ/ پروفائل بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان میں یہ قانون نافذ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکنے کا پابند ہو گا۔ بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم  عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو  اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل کے مطابق کم عمربچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا، بِل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبلاک کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا کہ کم عمر بچے اکاؤنٹ نہ بناسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے